افغانستان کے سابق فاسٹ بولر انتقال کرگئے
Webdesk
|
7 Jul 2026
کابل: افغانستان کے سابق فاسٹ بولر شاپور زدران 38 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے شاپور زدران کے انتقال کی تصدیق کی ہے، وہ کینسر کے مرض میں مبتلا اور بھارت کے مقامی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے شاپور زدران کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق شاپور زدران کے جنازے کا اعلان خاندان والوں کی مشاورت سے بعد میں کیا جائے گا۔

6 فٹ سے زائد طویل قامت والے شپور زادران اپنی جارحانہ بولنگ، لمبے اور لہراتے بالوں کی وجہ سے بہت مشہور تھے۔ انہوں نے 2009 سے 2020 کے درمیان 44 ون ڈے اور 36 ٹی ٹوئنٹی میچز میں افغانستان کی نمائندگی کی۔
وہ نئی دہلی کے اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے شعبہ میں ہیموفاگوسائٹک لیمفو ہسٹیوسائٹوسس نامی سنگین مدافعتی عارضہ سے لڑ رہے تھے۔وہ افغانستان کرکٹ کے ابتدائی عروج کے دور کے ابتدائی کھلاڑیوں میں سے تھے۔
Comments
0 comment