فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کی سلیکشن سمجھ سے بالاتر ہے، وسیم اکرم

فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کی سلیکشن سمجھ سے بالاتر ہے، وسیم اکرم

پاکستان نے اسکواڈ میں صرف ایک اسپنر کو شامل کیا ہے جب کہ بھارت نے 4 اسپنرز کو اپنے اسکواڈ میں رکھا ہے
فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کی سلیکشن سمجھ سے بالاتر ہے، وسیم اکرم

Webdesk

|

3 Feb 2025

 کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم میں فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کی اچانک سلیکشن کو سمجھ سے بالاتر قرار دے دیا۔

پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر اور سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے ایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے قومی اسکواڈ میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کی سلیکشن کو سمجھ سے بالاتر قرار دے دیا۔

انہوںنے کہاکہ فہیم اشرف میں ٹیلنٹ ہے لیکن پچھلے 20 میچوں میں ان کی باؤلنگ کی اوسط 100 کی ہے اور بیٹنگ کی ایوریج صرف 9 کی ہے، پتہ نہیں ان کی سلیکشن کیسے ہوئی اور ایسے ہی خوشدل شاہ کا بھی سمجھ نہیں آیا کہ کیسے ٹیم میں منتخب ہوگئے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے دونوں کھلاڑیوں کی سلیکشن پر اعتراض کے باوجود قوم سے ان کی سپورٹ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب اسکواڈ منتخب ہوگیا ہے تو ہمیں ان کی سپورٹ کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اسکواڈ میں صرف ایک اسپنر کو شامل کیا ہے جب کہ بھارت نے 4 اسپنرز کو اپنے اسکواڈ میں رکھا ہے تاہم اب اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے تو ہماری نیک تمنائیں ٹیم کے ساتھ ہیں۔

وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کو بلاشبہ ہوم گراؤنڈ کا فائدہ تو ہوگا اور ہم امید کررہے ہیں کہ وہ سیمی فائنل تک تو ضروری پہنچیں۔انہوںنے کہاکہ قومی ٹیم کو اوپننگ کا بھی مسئلہ آئے گا، ایک کام تو اچھا کیا کہ ریگولر اوپننگ بلے باز فخر زمان کو ٹیم میں واپس لے آئے جو اس وقت دنیا میں وائٹ بال کے بہترین بیٹر ہیں لیکن اب دیکھنا ہے کہ ان کے ساتھ اننگز کا آغاز کون کرے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!