فخر زمان کی ریٹائرمنٹ سے متعلق اہم ترین خبر

فخر زمان کی ریٹائرمنٹ سے متعلق اہم ترین خبر

فخر زمان سینٹرل کنٹریکٹ نہ ملنے پر مایوس اور رنجیدہ ہیں
فخر زمان کی ریٹائرمنٹ سے متعلق اہم ترین خبر

ویب ڈیسک

|

29 Oct 2024

سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم فخر زمان کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی ہے۔

بائیں ہاتھ کے بلے باز کے ایک قریبی ذریعے نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے 2024-25 کے سیزن کے لیے سنٹرل کنٹریکٹس سے باہر کیے جانے کے باوجود فخر زمان بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے پر غور نہیں کر رہے۔

قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ سینٹرل کنٹریکٹ نہ ملنے پر مایوس اور پریشان ہیں کیونکہ سلیکٹرز اور بورڈ نے بظاہر فٹنس ٹیسٹ لینے اور کھلاڑیوں کو کلیئر کرنے کے دوران مختلف قوانین کا اطلاق کیا ہے،" 

 "وہ محسوس کرتا ہے کہ سلیکٹرز کو اس حوالے وضاحت کی ضرورت ہے کہ کچھ کھلاڑیوں کو کیوں پسند کیا جا رہا ہے،"

 اتوار کے روز، پی سی بی نے 2024-25 کے بین الاقوامی سیزن کے لیے سنٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کیا، ساتھ ہی آسٹریلیا اور زمبابوے کے دوروں کے لیے اسکواڈ بھی شامل ہیں۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں 25 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جب کہ فخر زمان، سرفراز احمد، عماد وسیم اور افتخار احمد کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

 کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا اور زمبابوے کے آئندہ دوروں سے قبل وکٹ کیپر محمد رضوان کو پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کا کپتان بھی مقرر کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!