فلسطینیوں کی حمایت پر عثمان خواجہ پر پابندی، جے شاہ کی بھارتی حمایت پر خاموشی

ویب ڈیسک
|
16 May 2025
آسٹریلوی اسپورٹس جرنلسٹ مالکم کون نے آئی سی سی چیئرمین جے شاہ** پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان کے ساتھ حالیہ فوجی تصادم کے دوران بھارتی فوج کی کھلم کھلا حمایت کی، جو کہ ایک غیر سیاسی ادارے کے سربراہ کے طور پر ان کے منصب کے خلاف ہے۔
کون نے دہرے معیار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ پر آئی سی سی نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کی علامت کے طور پر اپنے جوتے پر فاختہ کا نشان لگانے پر پابندی عائد کر دی تھی۔
انہوں نے دہرے معیار کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ لیکن آئی سی سی کے سربراہ خود واضح سیاسی بیانات دے رہے ہیں اور ان پر کوئی کارروائی نہیں ہو رہی۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر کھلاڑیوں پر سیاسی اظہارِ خیال پر پابندی ہے تو آئی سی سی کے عہدیداروں کو بھی اسی معیار پر پرکھا جانا چاہیے۔
Comments
0 comment