آفریدی نے خود سلیفی لینے کی خواہش ظاہر کی، اسرائیلی مظاہرین کا دعوی

آفریدی نے خود سلیفی لینے کی خواہش ظاہر کی، اسرائیلی مظاہرین کا دعوی

’نارتھ ویسٹ فرینڈز آف اسرائیل کے تحت مغویوں کی بازیابی کیلیے مظاہرہ
آفریدی نے خود سلیفی لینے کی خواہش ظاہر کی، اسرائیلی مظاہرین کا دعوی

Webdesk

|

20 Jun 2024

سابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی برطانیہ میں اسرائیلی مظاہرین کے ساتھ مبینہ طور پر تصویر لینے کے بعد تنقید کی زد میں آگئے۔

یہ تنازع اس وقت کھڑا ہوا جب ’نارتھ ویسٹ فرینڈز آف اسرائیل‘ کے نام سے ایک اسرائیلی تنظیم نے مبینہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اپنے مظاہرے کے دوران اپنے مظاہرین کی تصویر شیئر کی جس میں وہ آفریدی کے ساتھ کھڑے تھے۔

تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے فلسطین میں جنگی جرائم کے مرتکب ظالموں کے ساتھ تصویر لینے پر 47 سالہ آل راؤنڈر پر خوب تنقید کی۔ تاہم آفریدی نے اس دعوے پر جواب دیا کہ وہ تصویر لینے والوں سے واقف نہیں تھے۔

آفریدی نے لکھا کہ ’مانچسٹر (برطانیہ) میں ایک گلی میں ٹہل رہے ہوں اور نام نہاد پرستار سیلفی لینے کے لیے آپ سے رابطہ کریں۔ آپ پر واجب ہے تصویر بنوائیں، اور کچھ لمحوں بعد، وہ اسے صیہونی توثیق کی کسی شکل کے طور پر اپ لوڈ کردے، یہ ناقابل یقین ہے‘۔

آفریدی نے اپیل کی کہ براہ کرم ہر اس چیز پر یقین نہ کریں جو اپ لوڈ کی جاتی ہے‘‘۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’’فلسطین میں معصوم جانوں کو اذیت میں مبتلا دیکھنا واقعی دل دہلا دینے والا ہے، تصویر کسی بھی مقصد کی حمایت کا مطلب نہیں ہے "جہاں انسانی جانیں خطرے میں ہیں۔"

آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ وہ دنیا بھر میں شائقین کے ساتھ معمول کے مطابق تصاویر کھینچتے ہیں، اور "یہ صورتحال بھی اُن سے مختلف نہیں تھی"۔ اس کے جواب میں اسرائیلی تنظیم نے دعویٰ کیا کہ آفریدی نے خود ان سے تصویر لینے کے لیے رابطہ کیا، حالانکہ وہ احتجاج کے حوالے سے جانتے تھے۔ 

تنظیم نے ایک پوسٹ میں کہا، "جب شاہد آفریدی نے ہم سے رابطہ کیا تو وہ ماسک پہنے ہوئے تھے۔ ہمیں کوئی اندازہ نہیں تھا کہ وہ کون ہے۔  NWFOI نے مزید دعویٰ کیا کہ آفریدی نے خوشی سے ان کے مقصد کے لیے اپنی حمایت کی پیشکش کی تھی۔

ایکس پر کی گئی پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’کیا آفریدی کو انگریزی پڑھنا نہیں آتی، ہم وہاں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بڑے بڑے پلے کارڈ لے کر کھڑے ہوئے تھے اور ہمارے ہاتھوں میں کتابچے بھی تھے، یہ سب دیکھنے کے بعد شاہد آفریدی سیلفی لینے پر رضا مند ہوئے‘۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!