گیری کرسٹن اور گلیسپی کو ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے فری ہینڈ دیدیا گیا

گیری کرسٹن اور گلیسپی کو ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے فری ہینڈ دیدیا گیا

محسن نقوی نے کہا کہ وہ سابق بہترین کرکٹرز سے رابطے میں ہیں، پاکستان میں کرکٹ کو بہتر بنانے کے بارے میں مشورہ چاہتے ہیں۔
گیری کرسٹن اور گلیسپی کو ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے فری ہینڈ دیدیا گیا

Webdesk

|

9 Jul 2024

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی)محسن نقوی نے قومی ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کوچز کو مکمل فری ہینڈ دے دیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن، ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود سے ملاقات کی۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

بات چیت کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کی کوچنگ کی حکمت عملی پر توجہ مرکوز کی گئی۔ غیر ملکی کوچز نے ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اپنے منصوبے پیش کیے جس کی محسن نقوی نے ان کی سفارشات کی بنیاد پر توثیق کی۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

جمعرات کو لاہور میں کھیلوں کے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ وہ سابق بہترین کرکٹرز سے رابطے میں ہیں، پاکستان میں کرکٹ کو بہتر بنانے کے بارے میں مشورہ چاہتے ہیں۔

پی سی بی کے سربراہ نے واضح کیا کہ وہ غصے میں کبھی کوئی فیصلہ نہیں کرتے۔

ورلڈ کپ میں پاکستان کی ناکامی پر چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ غلط فیصلے کرنے پر سلیکشن کمیٹی کے ذمہ داروں کا احتساب کیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!