جو اسلام آباد کی ٹیم نہ بنا سکا وہ پاکستان ٹیم کیا بنائے گا؟ باسط علی

Webdesk
|
22 May 2025
کراچی: پاکستان کے سابق کرکٹر اور تجزیہ نگار باسط علی کا کہنا ہے کہ جو کوچ اسلام آباد کی ٹیم نہ بنا سکا وہ پاکستانی ٹیم کیا بنائے گا؟ بنگلادیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی اسکواڈ میں شاداب خان کی سلیکشن پر اعتراض اُٹھا دیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش سیریز کیلئے بنائے گئے اس قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کی سلیکشن میں بہت سارے سرپرائزز ہیں۔ باسط علی نے کہا کہ شاداب خان کو جب نیوزی لینڈ کیخلاف وائس کپتان بنایا گیا تھا تو کس کارکردگی کی بنیاد پر بنایا تھا؟
اس کا جواب مجھے کوئی دے سکتا ہے تو ضرور دے۔انہوں نے کہا کہ اس بار پھر آپ نے اسی کو وائس کپتان بنادیا۔ ایک نیا لڑکا عباس آفریدی جس نے پی ایس ایل میں سب سے زیادہ 17 وکٹیں لیں اس کے علاوہ سفیان مقیم بھی ہے، کہاں ہیں یہ لڑکے؟
سفیان نے تو دکھے دل کے ساتھ ایک پوسٹ بھی شیئر کی تھی۔باسط علی نے کہا کہ سب سے زیادہ زیادتی سلیکٹرز نے کی ہے، جن میں اظہر اور اسد بھی شامل ہیں اور مجھے حیرت بھی اسی بات کی ہے کہ ماضی میں ان دونوں سلیکٹرز کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا تھا۔
اس موقع پر قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ پر تبصرہ کرتے ہوئے کامران اکمل کا کہنا تھا کہ میرے لیے ٹیم میں حارث رؤف اور نسیم شاہ کا ہونا سرپرائز تھا بلکہ فخر زمان کو بھی آرام دینا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز یاسر خان اور خرم شہزاد کو رکھ سکتے تھے، عباس آفریدی اور صفیان مقیم کے ساتھ تو سراسر ناانصافی ہوئی ہے۔
کامران اکمل نے کہا کہ اس ٹیم میں 5 اوپنرز ہیں 8 بیٹسمین ہیں صرف 3 میچوں کیلئے یہ اسکواڈ بنایا گیا ہے یا300 میچز کیلئے پاک بنگلادیش ٹی 20 سیریز: باسط علی کو شاداب خان کی سلیکشن پر اعتراض کیوں؟
Comments
0 comment