کامران اکمل نے کراچی کنگز کو اہم مشورہ دے دیا

Webdesk
|
20 Apr 2025
کراچی: پاکستان کے سابق کرکٹر کامران اکمل نے کراچی کنگز کی پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اب ٹیم کو پیچھے مڑکر نہیں دیکھنا چاہیے۔
ایک پروگرام میں تجزیہ کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کا کہنا تھا کہ یہ پرفارمنس اچھا اشارہ ہے کراچی کیلیے اب یہاں سے کراچی کنگز کو پیچھے مڑکر دیکھنا نہیں ہے، پچھلے میچ میں جیسی ٹیم کھلائی گئی اور عامر جمال کو شامل کیا گیا ٹیم کی بولنگ بھی شاندار رہی۔
کامران اکمل نے کہا کہ اچھا اشارہ ہے کراچی کیلیے اب یہاں سے کراچی کو پیچھے مڑکر دیکھنا نہیں ہے، پچھلے میچ میں جیسی ٹیم کھلائی گئی اور عامر جمال کو شامل کیا گیا ٹیم کی بولنگ بھی شاندار رہی۔
انھوں نے کہا کہ جب جیتتے ہیں تو بُری سے بُری ٹیم بھی اچھی لگنے لگتی ہے اور جب ہارتے ہیں تو اچھی سے اچھی ٹیم بھی بُری لگنا شروع ہوجاتی ہے اور ٹیم میں کافی اختلافات شروع ہوجاتے ہیں۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ کل کا میچ سے پہلے ہی ہم کہہ رہے تھے کہ میرحمزہ آپ کے پاس ہیں اسے کھلائیں، محمد نبی کو کھلائیں اور انھوں نے کیا کمال کی بولنگ کی ہے، 4 اوور میں 7 رنز، ایک میڈن اور 2 وکٹیں انھوں نے کمال بولنگ کی۔
کامران اکمل کا کہنا تھا کہ اس پچ پر 175 رنز کا ہدف حاصل کیا جاسکتا تھا، مگر حسن علی اور کراچی کے دیگر بولرز نے شاندار بولنگ کی، حسن علی نے پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا بھی اعزاز حاصل کیا۔
انھوں نے کہا کہ حسن علی میں 2017 والا ردھم لگ رہا ہے، یہ کراچی کنگز کیلیے اچھا سائن ہے جبکہ پاکستان کیلیے بھی اچھا سائن ہے، اللہ کرے وہ ایسا ہی پرفارم کرتا رہے۔
Comments
0 comment