کراچی کنگز کو ہوم گراؤنڈ پر مسلسل دوسری شکست، گلیڈی ایٹرز آج کا فاتح

کراچی کنگز کو ہوم گراؤنڈ پر مسلسل دوسری شکست، گلیڈی ایٹرز آج کا فاتح

گلیڈی ایٹرز کے ابرار نے تین وکٹیں حاصل کیں
کراچی کنگز کو ہوم گراؤنڈ پر مسلسل دوسری شکست، گلیڈی ایٹرز آج کا فاتح

ویب ڈٰیسک

|

29 Feb 2024

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 9 کا 16واں میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا، جس میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کی۔

کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ جیمز وینس 37 اور محمد نواز 28 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

گلیڈی ایٹرز کے نوجوان بولر ابرار نے 4 اوورز میں اکتیس رنز دے کر تین، عقیل حسین نے 2 ، عثمان طارق نے 2 اور محمد وسیم نے 1 وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز کی جانب سے دیے گئے 166 رنز ہدف کے تعاقب میں جیسن رائے اور شیرفن ردر فورٹھ نے شاندار بیٹنگ کی اور اپنی ٹیم کو فتحیاب کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 52 اور 58 رنز بنائے جبکہ سعود شکیل 24 بنا سکے جبکہ عقیل حسین 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

کنگز کی جانب سے حسن علی، زاہد محمود نے دو دو جبکہ شعیب ملک نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!