کراچی کنگز کے پولارڈ امبانی کے بیٹے کی شادی میں کیوں شرکت کررہے ہیں؟

کراچی کنگز کے پولارڈ امبانی کے بیٹے کی شادی میں کیوں شرکت کررہے ہیں؟

کیورن پولارڈ پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کا حصہ ہیں
کراچی کنگز کے پولارڈ امبانی کے بیٹے کی شادی میں کیوں شرکت کررہے ہیں؟

ویب ڈیسک

|

3 Mar 2024

بھارت کے معروف بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا کی شادی ک تقریبات میں شرکت کیلیے پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے کیورن پولارڈ بھی پہنچ گئے ہیں۔

کیورن پولارڈ دو روز قبل ٹیم مینجمنٹ سے اجازت لینے کے بعد بھارتی ریاست گجرات کے شہر جام نگر روانہ ہوئے اور گزشتہ روز انہوں نے تقریب میں شرکت کی۔

اس تقریب میں دنیا بھر سے شوبز ستارے، معروف شخصیات اور ٹیکنالوجی جائنٹس سمیت دیگر بھی شریک ہیں جبکہ نامور کرکٹرز بھی خصوصی دعوت پر شادی میں شرکت کررہے ہیں۔

امبانی کی شادی میں سچن ٹنڈولکر، دھونی سمیت دیگر بھی شریک ہیں۔

کیورن پولارڈ کے ایسے اچانک جانے پر کراچی کنگز کے مداح تو ناراض ہیں ہی جبکہ اب بھارتی شائقین بھی پاکستان سے بھارت آنے اور شرکت پر پولارڈ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

پولارڈ نے تقریب میں پہنچنے کے بعد بالی ووڈ کے کنگ خان کے ساتھ ایک تصویر بنوائی جبکہ اس سے قبل اُن کی تصویر ڈی جے براؤ کے ساتھ بھی وائرل ہوئی جس میں کنگ خان ہیروں کا ہار پہنے ہوئے ہیں۔

پولارڈ کی شرکت کی وجہ؟

کیورن پولارڈ انڈین پریمیئر لیگ بھی کھیلتے ہیں اور وہ ممبئی انڈیز فرنچائز کے ساتھ 2010 سے منسلک ہیں، یہ فرنچائز امبانی گروپ کی ہی ہے۔

کراچی کنگز کے ترجمان کے مطابق پولارڈ پیر کو راولپنڈی میں ٹیم کو جوائن کریں گے اور وہ اتوار کو ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!