کوشش ہوگی انگلینڈ کے خلاف اسی مومینٹم کو برقرار رکھیں، بابر اعظم

کوشش ہوگی انگلینڈ کے خلاف اسی مومینٹم کو برقرار رکھیں، بابر اعظم

لوئر آرڈر میں افتخار اور اعظم خان کی بیٹنگ خوش آئند ہے، آنے والی سیریز میں بھی آپ کو مثبت ارادے نظر آئیں گے۔
کوشش ہوگی انگلینڈ کے خلاف اسی مومینٹم کو برقرار رکھیں، بابر اعظم

Webdesk

|

15 May 2024

 ڈبلن : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے کارکردگی میں بہتری آئی۔

بابر اعظم نے کہا ہے کہ لوئر آرڈر میں افتخار اور اعظم خان کی بیٹنگ خوش آئند ہے، آنے والی سیریز میں بھی آپ کو مثبت ارادے نظر آئیں گے۔

بابراعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پہلے میچ کے بعد ٹیم کی بیٹنگ میں کافی بہتری آئی، انفرادی کارکردگی میں رضوان اور فخر نمایاں رہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ انگلینڈ کے خلاف اسی مومینٹم کو برقرار رکھیں، انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز دو ایک سے جیتی ہے۔

کپتان نے کہاکہ بولنگ میں پہلے میچ کے بعد سینئر بولرز نے ذمہ داری لی، عماد وسیم مشکل صورتحال میں بہت اچھی بولنگ کر رہے ہیں، جو بھی پلان ہے اس پر اب عمل درآمد ہو رہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!