مچل مارش پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر
Webdesk
|
28 May 2026
لاہور: آسٹریلیا کے کپتان مچل مارش ٹخنے کی انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل مارش کے باہر ہونے کے بعد پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں کینگروز ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس کریں گے۔
مارش آئی پی ایل میں سیزن کا فائنل میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے اب وہ علاج اور مزید طبی معائنے کے لیے پرتھ میں ہی رہیں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے تصدیق کی ہے کہ بنگلادیش کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے مچل مارش کی دستیابی کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز 30 مئی سے 4 جون تک شیڈول ہے جس کا افتتاحی میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جب کہ بقیہ دو میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔
Comments
0 comment