محمد عامر ہر بھجن سنگھ کا ریکارڈ چکنا چور کرنے کے قریب
Webdesk
|
4 Jun 2024
ٹی20ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ کا ریکارڈ توڑنے کے بالکل قریب پہنچ گئے۔
محمد عامر ٹی20ورلڈکپ کے میزبان ملک امریکا کیخلاف میچ میں ایک اور سنگ میل حاصل کرنے سے محض ایک قدم دور ہیں، وہ سابق بھارتی اسپنر کے سب سے زیادہ میگا ایونٹ کی تاریخ میں میڈن اوورز کرانے کا ریکارڈ برابر کرسکتے ہیں۔
محمد عامر 4سال کے طویل عرصے بعد قومی ٹیم میں واپس آئے ہیں، وہ سال 2009 میں ورلڈکپ جیتنے والی قومی ٹیم کے رکن تھے۔
عامر نے سال 2009 فائنل میں سری لنکا کیخلاف، 2010 کے گروپ میچ میں آسٹریلیا کیخلاف اور 2016میں بھارت کیخلاف ٹی20 ورلڈکپ ایڈیشنز میں میڈن اوورز کروائے تھے۔
دوسری جانب ہربھجن سنگھ ورلڈکپ کی 18 اننگز میں 4 میڈن اوور کروا کر ٹاپ پوزیشن براجمان ہیں،انکے بعد فہرست میں دوسرا نمبر سری لنکا کے دلہارا فرنینڈو موجود ہیں، جنہوں نے 5 اننگز میں 3، رنگانہ ہیراتھ نے 10 اننگز میں 3 جبکہ محمد عامر 17 اننگز میں 3 میڈن اوور کراچکے ہیں۔
Comments
0 comment