محمد عامر اور عماد وسیم کا پاکستانی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ

محمد عامر اور عماد وسیم کا پاکستانی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ

ٹی 20 ورلڈکپ کے آخری میچ کے بعد دونوں کی جانب سے اعلان متوقع
محمد عامر اور عماد وسیم کا پاکستانی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

15 Jun 2024

اپنی کارکردگی کے دعوے کے ساتھ قومی ٹیم میں آکر ٹی 20 ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی دکھانے والے فاسٹ بولر محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم نے ایک بار پھر پاکستانی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد عامر اور عماد وسیم نے پی سی بی کی سفارش پر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیا اور پھر نیوزی لینڈ، آئرلینڈ و انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلیں، اس کے بعد ورلڈکپ کے تمام میچز کھیلے۔

دونوں کھلاڑی تینوں سیریز اور ورلڈکپ میں خاطر خواہ کارکردگی دکھانے سے قاصر رہے جبکہ عماد وسیم تو انجرڈ ہوئے اور بھارت سے شکست کی بڑی وجہ بھی بنے۔

محمد عامر اور عماد وسیم ٹی 20 ورلڈکپ میں آئرلینڈ کے خلاف میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر اور عماد کی پرفارمنس توقعات کے مطابق نہیں رہیں اور دونوں کھلاڑی آئرلینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کی طرف سے آخری بار ایکشن میں نظر آئیں گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!