محمد رضوان کو کپتان بنانے کا فیصلہ
ویب ڈیسک
|
26 Oct 2024
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وکٹ کیپر محمد رضوان کو ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کی قیادت دینے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کی پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے اہم ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے وکٹ کیپر سے دریافت بھی کیا۔
اس ملاقات پر چیئرمین پی سی بی مطمئن ہوئے جس کی بنیاد پر ذرائع نے بتایا کہ محمد رضوان کو ٹی 20 اور ون ڈے کی قیادت دینے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ رضوان کو کپتان بنانے کی تجویز ہیڈ کوچ گیری کرسٹن بھی دے چکے ہیں جبکہ سلیکٹرز بھی اس حمایت میں ہیں۔ رضوان کے ساتھ اُن کا نائب سلمان علی آغاز کو بنایا جائے گا۔
آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں محمد رضوان بطور کپتان کھیلیں گے جبکہ چیمپئنز ون ڈے کپ میں بھی اُن کی سفارش پر کھلاڑیوں کو شامل کیا جاسکتا ہے۔
Comments
0 comment