میرا ایک ہی ہدف ہے، ورلڈ کپ جیتنا، بابر اعظم

میرا ایک ہی ہدف ہے، ورلڈ کپ جیتنا، بابر اعظم

کوشش کریں گے کہ ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کریں اور کامیابی حاصل کریں
میرا ایک ہی ہدف ہے، ورلڈ کپ جیتنا، بابر اعظم

Webdesk

|

5 Jun 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میرا فوکس اس پر ہے کہ ٹیم کو مجھ سے کیا چاہیے، اپنے ریکارڈ نہیں دیکھتا، انفرادی اہداف بعد میں آتے ہیں، میرا ایک ہی ہدف ہے اور وہ یہ ہے کہ ورلڈ کپ جیتنا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان کا ڈیلاس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کریں اور کامیابی حاصل کریں۔ ہم اچھی تیاریوں کے ساتھ امریکا آئے ہیں، ہمارے ذہن میں ہے کہ ہمیں کس طرح کی کرکٹ کھیلنا ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وارم اپ میچ نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہم کھیلتے ہوئے آ رہے ہیں۔ہم نے ماضی میں بھی ایسے حالات میں کھیلا ہے، بیٹرز انڈورز میں ٹریننگ کررہے ہیں، بولرز نے فیلڈ میں ٹریننگ کی ہے، جو دستیاب سہولیات تھیں اس کو استعمال کرتے ہوئے پریکٹس کی ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ امریکا میں پہلی بار کرکٹ ہو رہی ہے اس لیے یہ نہ سوچیں کہ یہ نہیں یا وہ نہیں مل رہا، ہوٹل سے فاصلہ یا سہولیات پر ہم نہیں سوچ رہے، یہ بورڈ کا کام ہے۔

قومی کپتان کا مزید کہنا تھا کہ شاداب، عماد اور حارث پہلے یہاں کھیل کر گئے ہیں۔یہاں پر ہائی اسکورنگ میچز نظر نہیں آ رہے، ہمارے کچھ کھلاڑی یہاں پہلے کھیل چکے ہیں اسلیے ان کو کنڈیشنز کا اندازہ ہے۔

بدقسمتی سے صائم ایوب ویسا پرفارم نہیں کر پایا جیسا امید تھی، صائم ایوب گیم چینجرہے لیکن اس کو وہ باری نہیں ملی جس کی ضرورت تھی۔

انہوں نے کہا کہ جو ٹیم کیلئے بہتر ہوتا ہے ہم وہ پلان کرتے ہیں، کسی کا بیٹنگ نمبر فکسڈ نہیں ہے، صورتحال کے مطابق نمبر اوپر نیچے ہوسکتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!