نیرج چوپڑا کی ماں نے ارشد ندیم کو بیٹا قرار دے دیا
Webdesk
|
9 Aug 2024
بھارتی ایتھلیٹ اور نیزہ باز نیرج چوپڑا کی والدہ، سروج دیوی نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اپنا بیٹے کی طرح قرار دیا ہے۔
پاکستان کے جیولن ماسٹر نے سمر گیمز میں 92.97 میٹر تھرو کے ساتھ نیا اولمپک ریکارڈ بنانے کے بعد تاریخ رقم کی اور گولڈ میڈل جیتا۔
ارشد ندیم نے کھیل کے دوران اپنی دوسری کوشش میں اولمپک ریکارڈ کی کتابیں دوبارہ لکھیں، یوں چالیس سال کے بعد پاکستان اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوا۔
27 سالہ نوجوان نے جمعرات کو اسٹیڈ ڈی فرانس میں دفاعی چیمپئن ہندوستان کے نیرج چوپڑا کو شکست دی۔
چوپڑا نے 89.45 میٹر کی تھرو کے ساتھ اپنے ملک کے لیے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
مقابلے کے بعد، چوپڑا کی ماں نے ندیم کو "اپنے بیٹے کی طرح" کہہ کر ان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ "ہم بہت خوش ہیں۔ ہمارے لیے چاندی بھی سونے کے برابر ہے۔ طلائی تمغہ جیتنے والا [ارشد ندیم] بھی ہمارے بیٹے جیسا ہے،‘‘۔
Comments
0 comment