انگلینڈ کو دوسرا ٹیسٹ جیتنے کیلئے 261رنز اور پاکستان کو 8 وکٹیں درکار

انگلینڈ کو دوسرا ٹیسٹ جیتنے کیلئے 261رنز اور پاکستان کو 8 وکٹیں درکار

پاکستان کی پوری ٹیم 221رنز پر آئوٹ ہوگئی، انگلینڈ کو ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 297 رنز درکار ہیں۔
انگلینڈ کو دوسرا ٹیسٹ جیتنے کیلئے 261رنز اور پاکستان کو 8 وکٹیں درکار

Webdesk

|

17 Oct 2024

ملتان: انگلینڈ نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ کے تیسرے روز کے کھیل کے اختتام پر دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 36 رنز بنالیے اور اسے ٹیسٹ جیتنے کے لیے 261 درکار ہیں جبکہ پاکستان کو 8وکٹیں درکار ہیں۔

 پاکستان کی پوری ٹیم 221رنز پر آئوٹ ہوگئی، انگلینڈ کو ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 297 رنز درکار ہیں۔

انگلینڈ نے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز 297رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ ایک رن پر گرگئی، بین ڈکٹ صفر پر ساجد علی کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے۔

پاکستان کے خلاف مہمان ٹیم کی دوسری وکٹ 11رنز پر گری جب زک کراولی 3 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔

انگلینڈ نے تیسرے روز کے کھیل کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز بنالیے ہیں اور اسے ٹیسٹ جیتنے کے لیے 261 جب کہ پاکستان کو 8 وکٹیں درکار ہیں۔

انگلینڈ کے اولی پاپ 21 اور جو روٹ 12 رنز کے ساتھ  وکٹ پر موجود ہیں۔

اس سے قبل پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 221 رنز پرپویلین لوٹ گئی اور انگلینڈ کو ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 297 رنز کا ہدف ملا۔

دوسری اننگز میں بھی پہلی اننگز کی طرح پاکستان کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور 9 کے مجموعے پر عبد اللہ شفیق صرف 4 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے جبکہ کپتان شان مسعود بھی 11 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، دونوں کھلاڑیوں کو ثاقب بشیر نے پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان کے آئوٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی صائم ایوب تھے جبکہ پہلی اننگز کے سنچری اسکورر کامران غلام 26 رنز بنا کر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے،  وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بھی 23 رنز بنا سکے۔

ان کے بعد صرف سلمان علی آغاز نے مزاحمت کی تاہم وہ بھی 63 رنز بناکر کیچ آٹ ہوگئے، پاکستان کی پوری ٹیم 221 رنز پر آٹ ہوگئی اور میزبان ٹیم کو مجموعی طور پر 296 رنز کی سبقت حاصل ہوئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!