انگلینڈ سے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست پر بابر اعظم نے کیا کہا؟
Webdesk
|
26 May 2024
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا انگلینڈ کے ہاتھوں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد کہنا ہے کہ فخر زمان 2 سے 3 اوورز اور بیٹنگ کرلیتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہوتا۔
انگلینڈ نے پاکستان کو 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں 23 رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان نے برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا۔
184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم آخری اوور میں 160 رنز پر آٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سے فخرزمان 45 اور بابراعظم 32 رنز بنا کر نمایاں بلے بازوں میں شمار ہوئے۔
کپتان بابر اعظم کا انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پوسٹ میچ پریزنٹیشن میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے فاسٹ بولرز نے اچھی بولنگ کی لیکن بیٹنگ میں ویسا نہیں کرسکے جس کے باعث ہار کا سامنا کرنا پڑا۔
Comments
0 comment