انتقال کی افواہیں، وسیم اکرم کا شدید ردِعمل سامنے آگیا

انتقال کی افواہیں، وسیم اکرم کا شدید ردِعمل سامنے آگیا

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وسیم اکرم کے اچانک انتقال کی افواہیں گردش کرتی رہیں۔
انتقال کی افواہیں، وسیم اکرم کا شدید ردِعمل سامنے آگیا

Webdesk

|

6 Jul 2026

لاہور: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان اور سوئنگ کے بادشاہ کہلانے والے عظیم آل رانڈر وسیم اکرم نے اپنے انتقال کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں پر شدید رد عمل دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام کے ذریعے وسیم اکرم نے اپنے انتقال کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

زندگی کی چھٹی دہائی میں داخل ہو جانے والے وسیم اکرم نے کہا کہ سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے اس طرح کی افواہیں پھیلائی جاتی ہیں۔

نزلے اور زکام کی کیفیت سے دوچار وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ وہ اپنے چاہنے والوں کے بہت شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کی صحت اور زندگی کے لیے دعائیں کی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وسیم اکرم کے اچانک انتقال کی افواہیں گردش کرتی رہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!