نوجوان فاسٹ بولرز نے 71 سالہ پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ بدل دی

نوجوان فاسٹ بولرز نے 71 سالہ پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ بدل دی

دونوں نوجوان کرکٹرز نے پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کیا
نوجوان فاسٹ بولرز نے 71 سالہ پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ بدل دی

ویب ڈیسک

|

15 Dec 2023

پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کیخلاف ڈیبیو کرنے والے نوجوان فاسٹ بولرز عامر جمال اور خرم شہزاد نے 71 سالہ قومی کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ قائم کردیا۔

پرتھ میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا کی ٹیم پر پاکستانی بولرز حاوی رہے اور کینگروز صرف  487 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی، میچ میں دونوں فاسٹ بولرز نے کُل 8 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی 71 سالہ ٹیسٹ تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہے جہاں ڈیبیو کرنے والے بولرز نے ایک ہی اننگز میں مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کی ہوں۔

عامر جمال نے ڈیبیو پر 5 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے 14ویں پاکستانی کرکٹر بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران سال 1964 میں آخری بار عارف بٹ یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!