پی ایس ایل 9، وسیم اکرم نے کراچی کے تماشائیوں کے اسٹیڈیم نہ آنے کی وجہ بتادی

پی ایس ایل 9، وسیم اکرم نے کراچی کے تماشائیوں کے اسٹیڈیم نہ آنے کی وجہ بتادی

جب ہم اسٹیڈیم کے قریب تک نہیں پہنچ سکے تو لوگ کیسے آئیں گے
پی ایس ایل 9، وسیم اکرم نے کراچی کے تماشائیوں کے اسٹیڈیم نہ آنے کی وجہ بتادی

ویب ڈیسک

|

1 Mar 2024

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی عدم موجودگی پر قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے لب کشائی کی ہے۔ 

معروف میزبان فخر عالم نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم، مصباح اور اظہر علی میچ دیکھنے گئے لیکن کراچی کے ٹریفک میں پھنس گئے۔

سابق کپتان نے کہا کہ ڈیڑھ گھنٹے ٹریفک میں کھڑے رہے اور پھر یوٹرن لینے کے لیے مزید ایک گھنٹے کا وقت لگا، وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ آج مجھے سمجھ آگئی ہے کہ لوگ اسٹیڈیم کا رخ کیوں نہیں کررہے۔ 

سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ جب ہم اسٹیڈیم کے قریب تک نہیں پہنچ سکے تو لوگ کیسے آئیں گے، کنٹینر ہر چیز کا حل نہیں ہے ہمیں ان مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ 9 کے دوسرے مرحلے کا آغاز کراچی میں ہوگیا ہے تاہم ہوم ٹیم کے میچز کے باوجود اسٹیڈیم خالی ہے جبکہ شائقین کرکٹ اسٹیڈیم کا رخ نہیں کررہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!