نیوزی لینڈ سے شکست ، بابر اعظم پر سنگین الزامات عائد

نیوزی لینڈ سے شکست ، بابر اعظم پر سنگین الزامات عائد

بابر اعظم نے 90 گیندوں پر 64 رنز بنائے اور 52 ڈاٹ بالز کھیلیں
نیوزی لینڈ سے شکست ، بابر اعظم پر سنگین الزامات عائد

ویب ڈیسک

|

20 Feb 2025

کراچی: چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر صارفین اور کرکٹ مبصرین نے بابر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے تقریبا 29 سال کے بعد آئی سی سی کے بڑے ٹورنامنٹ کی میزبانی کی اور افتتاحی میچ میں گرین شرٹس نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے تعاقب میں ناکام رہی۔ 

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں 60 رنز کی شکست سے دوچار ہوئے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز کا مشکل ہدف دیا۔

چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں شکست پر سوشل میڈیا صارفین قومی ٹیم بالخصوص بابر پر برس پڑے

اس کے جواب میں پاکستان نے ہدف کے تعاقب کے لیے جدوجہد کی اور 48ویں اوور میں 260 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ خوشدل شاہ 69 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اس کے بعد بابر اعظم 64 اور آغا سلمان 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اس شکست نے سوشل میڈیا پر تنقید کی ایک لہر کو جنم دیا، شائقین نے خاص طور پر بابر اعظم کو ان کی سست رفتار اننگز کے لیے نشانہ بنایا۔

بابر اعظم نے 71.7 کی اوسط سے 90 گیندوں پر 64 رنز بنائے اور 52 ڈاٹ بالز کھیلیں، جس کے بارے میں بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ بابر کی وجہ سے ٹیم پر دباؤ ڈلا اور شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!