پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ بارش کی نظر ہونے کا امکان

پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ بارش کی نظر ہونے کا امکان

بارش کے 51 فیصد امکانات، میچ کے آدھے گھنٹے بعد بادل برسنا شروع ہوجائیں گے
پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ بارش کی نظر ہونے کا امکان

ویب ڈیسک

|

9 Jun 2024

ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا ہائی وولٹیج ٹاکرا بارش کی ںظر ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں مد مقابل آئیں گی، پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

اس میچ کا دنیا بھر میں شائقین شدت سے انتظار کررہے ہیں اور ایک اندازے کے مطابق 41 کروڑ شائقین اسے آن لائن، یا ٹی وی پر دیکھیں گے۔ اُدھر میچ کے ٹکٹ اب بلیک میں فروخت ہورہے ہیں جس کی قیمت اب دس ہزار ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

اس دورانیے میں ایک بری خبر یہ ہے کہ محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کی ہے اور موسمیاتی ماہرین نے بتایا کہ بارش کے 51 فیصد امکانات ہیں اور ممکنہ طور پر میچ شروع ہونے کے آدھے گھنٹے بعد ہی بادل برسنا شروع ہوجائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے مقابلے کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے دونوں ٹیموں کو اضافی وقت دینے پر بھی غور کیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!