پاک بنگلادیش ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے اہم خبر

پاک بنگلادیش ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے اہم خبر

میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا
پاک بنگلادیش ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے اہم خبر

ویب ڈیسک

|

11 Aug 2024

پاکستان اوربنگلہ دیش  ٹیسٹ سیریزکیلئےآئی سی سی میچ آفیشلز کا اعلان کردیاگیا۔ 

پاکستان اوربنگلہ دیش کےدرمیان دوٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئےسری  لنکاکے رنجن مدوگالےمیچ ریفری ہوں گے۔

ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔ پہلا ٹیسٹ میچ اکیس سے پچیس اگست تک راولپنڈی میں کھیلا جائےگا۔ جس میں انگلینڈ کےرچرڈ کیٹلبرو اورجنوبی افریقہ کے ایڈرین ہولڈاسٹوک امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

اس کے علاوہ انگلینڈ کے مائیکل گف تھرڈ امپائر جبکہ پاکستان کے راشد ریاض فورتھ امپائر کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔

کراچی میں دوسرے ٹیسٹ کے لئے مائیکل گف اور ایڈرین ہولڈ اسٹوک کو امپائر مقرر کیا گیا ہے۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!