پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو خواتین کھلاڑیوں پر جرمانے عائد کردیے
Webdesk
|
9 Jul 2024
کراچی: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ویمنزٹیم کی وکٹ کیپر بیٹرناجیہ علوی اور ڈومیسٹک کنٹریکٹ کی حا مل عائشہ امجد پر بھاری جرمانے عائد کردیے۔
بورڈ کے تحت 25 برس اور اس سے کم عمر کھلاڑیوں کے لیے منعقدہ پی سی بی ویمنز کرکٹ یونیورسٹی ٹورنامنٹ کے دوران لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی کپتان عائشہ امجد اور ٹیم کی کھلاڑی ناجیہ علوی کا ڈریسنگ روم میں جھگڑ ا ہوگیا تھا۔
پی سی بی نے ویمنزٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے قومی ٹیم کی رکن اور سینٹرل کنٹریکٹ کی حامل 22 سالہ ناجیہ علوی پرایک لاکھ روپے جبکہ عائشہ امجد پر 75ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی 5رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے معاملے کی چھان بین اورانٹرویوز کے بعد دونوں ویمن کرکٹرز کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا تھا۔
Comments
0 comment