پاکستان کرکٹ بورڈ شین واٹسن کو کتنا معاوضہ دے گا؟

پاکستان کرکٹ بورڈ شین واٹسن کو کتنا معاوضہ دے گا؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہیڈ کوچ کی ذمہ داریوں کے حوالے سے شین واٹسن سے مشورہ کررہا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ شین واٹسن کو کتنا معاوضہ دے گا؟

Webdesk

|

14 Mar 2024

 کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سابق آسٹریلوی بلے باز شین واٹسن کو ہیڈ کوچ بنانے کیلئے بڑی رقم اداکرے گا۔ 

ذرائع کا کہناہے کہ پی سی بی نے شین واٹسن کو ہیڈ کوچ بنانے کے لیے انکے تمام مطالبات پورے کرنے کے لئے حامی بھرلی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہیڈ کوچ کی ذمہ داریوں کے حوالے سے شین واٹسن سے مشورہ کررہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے واٹسن کو 20 لاکھ ڈالر سالانہ تنخواہ کی پیشکش کی گئی ہے۔

اگر یہ معاہدہ عمل میں آتا ہے تو شین واٹسن ممکنہ طور پر پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ہیڈ کوچ ہوں گے جن کو  ماہانہ تقریباً چار کروڑ 60 لاکھ روپے تنخواہ ادا کئے جائیں گے۔ 

پی سی بی اپریل میں ہیڈ کوچ کی تقرری کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل حتمی شکل دینا چاہتا ہے۔ پی سی بی کے ساتھ معاملات طے پانے کی صورت میں شین واٹسن کی تقرری کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

بطور کوچ سابق کرکٹر کا پہلا ٹاسک نیوزی لینڈ کے خلاف پان چ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز ہوگی جس کے شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ شین واٹس کسی بھی بین الااقوامی ٹیم کی کوچنگ کریں گے، ممکنہ طور پر یہ سیریز 18 اپریل سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ سال 2016 میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے والے شین واٹسن اس وقت پاکستان سپر لیگ کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ساتھ بطور ہیڈ کوچ منسلک ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!