پاکستان کی سبیل سہیل نے کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا
Webdesk
|
4 Oct 2024
کھیلوں کے میدان سے پاکستان کے لیے ایک اور اچھی خبر سامنے آگئی، پاکستان کی سبیل سہیل نے جنوبی افریقہ کے سن سٹی میں ہونے والی کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔
سبیل سہیل نے 47 کلوگرام کلاسک بینچ پریس کیٹیگری میں مقابلے کے دوران غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنے حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اور ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔
پاکستان کی کامیابی میں اضافہ کرتے ہوئے ملک کی ایک اور باصلاحیت پاور لفٹر ویرونیکا سہیل نے 52 کلوگرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
پاکستان کی سبیل سہیل کا گولڈ میڈل نہ صرف ان کی انفرادی لگن اور قابلیت کو اجاگر کرتا ہے بلکہ بین الاقوامی پاور لفٹنگ کمیونٹی میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی موجودگی کو بھی اجاگر کرتا ہے۔
Comments
0 comment