پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے جنوبی افریقا کا اہم کھلاڑی باہر
جنوبی افریقا نے اس ون ڈے سیریز کے لیے اپنے سب سے مضبوط اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔
Webdesk
|
13 Dec 2024
جوہانسبرگ : پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے جنوبی افریقا کا اہم کھلاڑی باہر ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر اینرک نورکیا پیر کی چوٹ کے باعث پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
علاوہ ازیں جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف 3 ون ڈے انٹر نیشنل کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، ٹیم کی قیادت ٹیمبا باوما کریں گے۔
جنوبی افریقا نے اس ون ڈے سیریز کے لیے اپنے سب سے مضبوط اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔
اسکواڈ میں ٹیمبا باوما (کپتان)، اوٹنیل بارٹمین، ٹونی ڈی زورزی، مارکو جانسن، ہینرک کلاسن (وکٹ کیپر)، کیشو مہاراج، کوینا مافاکا، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، اینڈائل، کاگیسو ربادا، ٹریسٹان اسٹبس، ریان رکیلٹن، تبریز شمسی اور ریسی وان ڈر ڈوسن شامل ہیں۔
Comments
0 comment