پاکستان نے جیت ہاتھ سے گنوا دی، جنوبی افریقا کی فتح
ویب ڈیسک
|
11 Dec 2024
ڈربن میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے جیتا ہوا میچ ہاتھ سے گنوا دیا۔
ڈربن میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں پروٹیز نے پہلے بیٹنگ کی اور پاکستان کو مقررہ 20 اوورز میں 184 رنز کا ہدف دیا۔
ابتدا میں وکٹیں گرنے کے بعد جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 40 گیندوں پر 8 چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 82 رنز بنائے۔
اس کے علاوہ جیورج لائنڈ 48 رنز بناکر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد نے 3، 3 جبکہ عباس آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سفیان مقیم 1 وکٹ حاصل کر سکے۔
قومی ٹیم ہدف کے تعاقب میں میدان میں آئی تو بابر اعظم صرف 16 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے، پھر 56 پر صائم ایوب بھی چلتے بنے، اس کے بعد 75 کے مجموعی اسکور پر عثمان خان اور 109 رنز پر طیب طاہر پویلین لوٹے۔
اس دوران محمد رضوان نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی تاہم دوسرے اینڈ پر وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور وہ 61 گیندوں پر 74 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے جارج لِنڈا نے 4 جبکہ کوینا مپاکا نے 2، اور اوٹنیل بارٹمن اور اینڈیل سمیلانے نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
Comments
0 comment