پاکستان نے کرکٹ کی دنیا کا نیا ریکارڈ بنالیا
ویب ڈیسک
|
20 Dec 2024
پاکستان نے جمعرات کی شب نیو لینڈز میں ون ڈے سیریز جیت لی، دوسرے میچ میں پروٹیز کو 81 رنز سے شکست دے کر جنوبی افریقہ میں اوے سیریز میں فتوحات کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔
گرین شرٹس کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے، کامران غلام مین آف دی میچ قرار پائے۔
ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ نے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان نے 49.5 اوورز میں 329 رنز بنائے۔ اس کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم 248 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
پاکستان نے تیسری بار جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز جیت کر تاریخی کارنامہ انجام دیا، 21ویں صدی میں یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
اس سے قبل پاکستان نے 2013 اور 2021 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں فتح حاصل کی تھی۔
یہ تازہ ترین فتح، تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کو لگاتار شکست دے کر حاصل کی ہے۔
جنوبی افریقہ میں اپنی سات دوطرفہ ون ڈے سیریز میں، پاکستان تین بار جیت کر ابھر کر سامنے آیا ہے، اور ملک میں سب سے زیادہ ون ڈے سیریز جیتنے والی ٹیموں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔
آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ میں 1997، 2002 اور 2011 میں اپنی دس سیریزوں میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے جنوبی افریقہ میں تین ون ڈے سیریز جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
Comments
0 comment