پاکستان سپر لیگ کے دو اہم میچ بارش کے باعث منسوخ

پاکستان سپر لیگ کے دو اہم میچ بارش کے باعث منسوخ

دفاعی چیمپیئن ٹیم لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے منسوخ
پاکستان سپر لیگ کے دو اہم میچ بارش کے باعث منسوخ

ویب ڈیسک

|

2 Mar 2024

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا 17واں اور 18واں میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپیئن ٹیم لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں مسلسل بارش اور خراب آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے ٹاس بھی نہ ہوسکا، میچ منسوخ ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پی ایس ایل 9 کا 18واں میچ بھی بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا، اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آنی تھیں۔

راولپنڈی میں مسلسل بارش اور خراب آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے ٹاس بھی ممکن نہ ہوسکا، میچ منسوخ ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آج دوپہر 2 بجے پشاور زلمی کا مقابلہ لاہور قلندرز کا مقابلہ ہونا تھا جبکہ شام 7 بجے اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ شیڈول تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!