پاکستان ویمن کرکٹر سدرا امین شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
سدرا امین کی شادی کی تقریب مقامی فارم ہائوس میں منعقد کی گئی، جہاں ساتھی کھلاڑیوں، کوچز اور پی سی بی عہدیداران بھی شریک ہوئے۔
Webdesk
|
29 Dec 2024
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی سدرا امین رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹر سدرہ امین کی شادی عادل مسعود کے ساتھ ہوئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق سدرا امین کی شادی کی تقریب مقامی فارم ہائوس میں منعقد کی گئی، جہاں ساتھی کھلاڑیوں، کوچز اور پی سی بی عہدیداران بھی شریک ہوئے۔
اس کے علاوہ شادی کی پروقار تقریب میں سدرہ نواز، گل فیروزہ، طوبہ حسن،کائنات حفیظ، عمائمہ سہیل، سعدیہ اقبال، عالیہ ریاض، نتالیہ پرویز، بسمعہ معروف، ارم جاوید اور عائشہ ظفر شریک ہوئیں۔
Comments
0 comment