پریشر میں زیادہ اچھا کھیلتا ہوں، حسن نواز

پریشر میں زیادہ اچھا کھیلتا ہوں، حسن نواز

آخری دو تین سیریز میں صفر پر آؤٹ نہیں ہوا
پریشر میں زیادہ اچھا کھیلتا ہوں، حسن نواز

Webdesk

|

28 Aug 2025

دبئی: قومی ٹیم کے نوجوان بیٹر حسن نواز کا کہنا ہے کہ میں پریشر میں اور اچھا کھیلتا ہوں۔

دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مڈل آرڈر بیٹر حسن نواز نے کہا کہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کو بطور چیلنج لوں گا اور بہت زیادہ انجوائے کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھ کوئی بھی بوجھ نہیں ہے پہلے بھی سیریز کھیلی ہے، میرا یہ نیچرل ہے کہ پریشر میں اچھا کھیل جاتا ہوں، مجھے اپنے اوپر اعتماد ہے انشا اللہ اچھا کھیلوں گا۔

حسن نواز نے کہا کہ آخری دو تین سیریز میں صفر پر آؤٹ نہیں ہوا، کوچ مائیک ہیسن سے کافی کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے، کوشش کروں گا کہ ٹرائی سیریز میں بھی اپنا بیسٹ دوں۔

مڈل آرڈر بیٹر نے کہا کہ یو اے ای کی کنڈیشن میں ہر گیند پر مار نہیں سکتے، گیم کو ساتھ لے کر چلنا پڑے گا اور یہی میچ ونر والی اننگز ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وکٹ کی کنڈیشن کے مطابق کھیلیں گے، ہر میچ کا پریشر ہوتا ہے لیکن انجوائے کرتے ہیں۔

 اچھا کھیلیں گے تو نام بنے گا، یہ میرے لیے چیلنج بھی ہے۔حسن نواز نے کہا کہ تیاری مکمل ہے بھارت کے خلاف میچ کو بھی انجوائے کریں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!