پاکستان سپر لیگ میں 2 نئی ٹیمیں حیدرآباد اور سیالکوٹ کی شمولیت، خریدار کون؟

پاکستان سپر لیگ میں 2 نئی ٹیمیں حیدرآباد اور سیالکوٹ کی شمولیت، خریدار کون؟

حیدرآباد اور سیالکوٹ کی شمولیت سے اب مجموعی ٹیموں کی تعداد 8 تک پہنچ گئی ہے۔
پاکستان سپر لیگ میں 2 نئی ٹیمیں حیدرآباد اور سیالکوٹ کی شمولیت، خریدار کون؟

Webdesk

|

8 Jan 2026

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل میں2  نئی ٹیمیں حیدرآباد اور سیالکوٹ شامل ہوگئیں، ایف کے ایس گروپ نے ٹیم  175 کروڑ  روپے  جبکہ اوزی ڈیولپرز نے ٹیم 185 کروڑ روپے ٹیموں کو خرید لیا۔

جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں پاکستان سپر لیگ میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کیلئے نیلامی کا عمل منعقد ہوا ۔ علی ترین کے دستبردار ہونے کے بعد بولی میں 9  پارٹیوں نے شرکت کی۔

 پہلے ایف کے ایس گروپ نے پی ایس ایل کی 7ویں ٹیم 175 کروڑ روپے میں خریدی اور  ٹیم کیلئے حیدرآباد کا انتخاب کرلیا۔

مالک حیدرآباد ٹیم فواد سرور نے کہا کہ حیدرآباد میں پلا بڑھا، ہم ٹیم خرید کر ہی جانا چاہتے تھے۔

پی ایس ایل کی 8 ویں ٹیم کیلئے خوب مقابلہ ہوا تاہم اوزی ڈیولپرز نے ٹیم 185 کروڑ روپے میں خرید لی اور ٹیم کیلئے سیالکوٹ شہر کا نام  منتخب کیا۔

اس طرح پی ایس ایل میں2  نئی ٹیمیں حیدرآباد اور سیالکوٹ کی شمولیت سے اب مجموعی ٹیموں کی تعداد 8  تک پہنچ گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!