قومی اسکواڈ کا اعلان، شاہین اور نسیم آؤٹ

قومی اسکواڈ کا اعلان، شاہین اور نسیم آؤٹ

پی سی بی نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، کپتان شان مسعود ہوں گے
قومی اسکواڈ کا اعلان، شاہین اور نسیم آؤٹ

ویب ڈیسک

|

11 Jan 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

مینجمنٹ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اسکوڈ میں 7 تبدیلیاں کیں ہیں۔ 

اعلامیے کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچز کی قیادت شان مسعود جبکہ نائب کپتانی کی ذمہ داری سعود شکیل کو دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اسکواڈ میں بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، محمد رضوان، نعمان علی، اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔

ورک لوڈ مینجمنٹ کے حصے کے طور پر عامر جمال، محمد عباس، میر حمزہ اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ہے۔

ان کی جگہ سلیکٹرز نے خرم شہزاد کو برقرار رکھا ہے جبکہ محمد علی اَن کیپڈ کاشف علی کو موقع دیا جائے گا۔ وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ کی غیر موجودگی میں پاکستان انڈر 19 کے سابق کپتان اور شاہینز کے کپتان روحیل نذیر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 17 سے 21 جنوری اور دوسرا ٹیسٹ 25 سے 29 جنوری تک ملتان میں کھیلا جائے گا۔

اسپن کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے آف اسپنر ساجد خان اور لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی کے ساتھ پارٹنر بنانے کیلئے لیگ اسپنر ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔

صائم ایوب اور عبداللہ شفیق کی جگہ امام الحق اور محمد حریرہ کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!