ارڈز ٹیسٹ میں بابر اعظم کی واپسی متوقع، قومی کپتان نے خود کو 90 فیصد فٹ قرار دے دیا
ویب ڈیسک
|
26 Aug 2026
لندن: پاکستان کے کپتان بابر اعظم انگلی کی انجری سے صحت یابی کے بعد انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ایکشن میں دکھائی دے سکتے ہیں۔ لارڈز میں دوسرا ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہوگا۔
پہلے ٹیسٹ میں بابر اعظم انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں تھے، جہاں پاکستان کو اننگز اور 103 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور تین میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
میچ سے قبل پریس کانفرنس میں بابر اعظم نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ دو روز کے دوران نیٹ پریکٹس کی ہے اور وہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے تقریباً 90 فیصد فٹ ہیں۔
قومی کپتان کا کہنا تھا کہ لارڈز میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے باعث فخر ہے اور ٹیم کو جس نمبر پر بھی ضرورت ہوگی، اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔
بابر اعظم کو دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران انگلی پر چوٹ لگی تھی، جبکہ وارم اپ میچ میں اسی ہاتھ پر دوبارہ ضرب لگی۔ تاہم اب وہ مکمل فٹنس کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کی کارکردگی کو توقعات سے کم قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے اپنی غلطیوں کا جائزہ لیا ہے اور دوسرے ٹیسٹ میں بہتر کھیل پیش کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
Comments
0 comment