راشد خان نے بھارتی و آسٹریلوی شہریت کی پیشکش ٹھکرا دی، وجہ بھی بتادی

راشد خان نے بھارتی و آسٹریلوی شہریت کی پیشکش ٹھکرا دی، وجہ بھی بتادی

ایک اہم شخصیت نے مجھے مشورہ دیا تھا کہ میں افغانستان چھوڑ کر بھارت میں قیام اختیار کر لوں
راشد خان نے بھارتی و آسٹریلوی شہریت کی پیشکش ٹھکرا دی، وجہ بھی بتادی

Webdesk

|

20 Apr 2026

کابل: افغانستان کرکٹ ٹیم کے معروف لیگ اسپنر راشد خان نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے بھارت اور آسٹریلیا کی جانب سے شہریت اور کرکٹ کھیلنے کی پیشکش کی گئی تھی مگر میں نے صاف انکار کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق راشد خان نے بتایا کہ 2023ء کے ایک واقعے میں ایک اہم شخصیت نے مجھے مشورہ دیا تھا کہ میں افغانستان چھوڑ کر بھارت میں قیام اختیار کر لوں اور وہیں کرکٹ کھیلوں لیکن میں نے جواب دیا کہ میں اپنے ملک افغانستان کی نمائندگی جاری رکھوں گا۔

اُنہوں نے بتایا کہ اس طرح کی پیشکشیں مجھے پہلے بھی مل چکی ہیں مگر میرا مؤقف واضح ہے کہ اگر میں افغانستان کے لیے نہیں کھیلوں گا تو کسی اور ملک کے لیے بھی نہیں کھیلوں گا۔

راشد خان نے اپنے فیصلے کو وطن سے وفاداری قرار دیتے ہوئے کہا کہ میری پہلی ترجیح ہمیشہ افغانستان ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!