ارشد ندیم کو انعامات ملنے کے بعد ایف بی آر حرکت میں آگئی، کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟

ارشد ندیم کو انعامات ملنے کے بعد ایف بی آر حرکت میں آگئی، کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟

ایف بی آر کے اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تصدیق کردی
ارشد ندیم کو انعامات ملنے کے بعد ایف بی آر حرکت میں آگئی، کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟

ویب ڈیسک

|

10 Aug 2024

اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھا کر ریکارڈ بنانے اور سونے کا تمغہ جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ مشکل میں پھنس گئے۔

ارشد ندیم کی شاندار کامیابی کے بعد انہیں مختلف شخصیات کی جانب سے نقد انعام، گاڑی، گھر اور بے بحا انعامات کے اعلانات کیے گئے۔

ارشد ندیم پر انعامات کی بارش ہوئی تو ایف بی آر بھی حرکت میں آگئی اور ایتھلیٹ کو ریڈار پر لینے کیلیے اپنا کام شروع کردیا ہے۔

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق ارشد ندیم کو کامیابی کے بعد ملنے والی تمام آمدن پر ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ اگر وہ فائلر ہوئے تو پھر انعامات کی کل مالیت پر 15 فیصد اور اگر نان فائلر ہوئے تو پھر 30 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آر کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ٹیکس کے حوالے سے جانچ پڑتال کی تصدیق بھی کردی ہے۔

ارشد ندیم کیلیے ہونے والے انعامات کی تفصیل

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 کروڑ روپے، حکومت سندھ نے پانچ کروڑ، میئر کراچی نے سونے کا تاج، گورنر سندھ نے دس لاکھ روپے، گورنر کے پی نے بھی نقد رقم کا اعلان کیا۔

اس کے علاوہ کے الیکٹرک نے بیس لاکھ، علی ظفر، احمد شہزاد، یوبی ایل نے پچاس لاکھ، سلمان اقبال نے پرتعیش فلیٹ، معروف پاکستانی نذاد امریکی تاجر نے نئی آلٹو گاڑی دینے کا اعلان کیا ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے گولڈ میڈلسٹ کو 50 ہزار ڈالر کا انعام دیا جائے گا جبکہ کراچی پریس کلب نے ارشد ندیم کو اعزازی ممبر شپ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!