روہت شرما کا انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے دستبرداری کا امکان

روہت شرما کا انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے دستبرداری کا امکان

یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف روہت شرما نے 3 ٹیسٹ میچز میں 31 رنز اسکور کیے تھے
روہت شرما کا انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے دستبرداری کا امکان

Webdesk

|

28 Mar 2025

نئی دہلی : بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے دستبردار ہونے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریڈ بال کرکٹ میں فارم کی وجہ سے روہت شرما دستبردار ہو سکتے ہیں، انہوں نے اس حوالے سے پہلے ہی فیصلہ کر لیا ہے جبکہ ویرات کوہلی کے اسکواڈ میں جگہ برقرار رکھنے کا قوی امکان ہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف روہت شرما نے 3 ٹیسٹ میچز میں 31 رنز اسکور کیے تھے جبکہ وہ سڈنی ٹیسٹ سے دستبردار ہوئے تھے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کا 45 روزہ دورہ انگلینڈ 20 جون سے ہیڈنگلے ٹیسٹ سے شروع ہو گا۔انگلینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!