روہت شرما کی ایڈیٹڈ تصویر میں'توند' چھپانے کی کوشش، پوسٹ ڈیلیٹ کردی

روہت شرما کی ایڈیٹڈ تصویر میں'توند' چھپانے کی کوشش، پوسٹ ڈیلیٹ کردی

اس کا بھانڈا اس وقت پھوٹا جب بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے اصل تصاویر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
روہت شرما کی ایڈیٹڈ تصویر میں'توند' چھپانے کی کوشش، پوسٹ ڈیلیٹ کردی

Webdesk

|

3 Aug 2024

نئی دہلی : بھارتی کپتان روہت شرما حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر اس وقت حذف کر دیں جب شائقین نے تصویروں میں ترمیم کی نشاندہی کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شرما نے انسٹاگرام پر بھارت اور سری لنکا کے ون ڈے میچ سے قبل ہونے والے پریکٹس سیشن کی تصویر شیئر کی جو دراصل ایڈٹ کی گئی تھی۔

اس کا بھانڈا اس وقت پھوٹا جب بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے اصل تصاویر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

ان تصاویر سے پتہ لگایا جا سکتا ہے کہ روہت شرما نے اپنی شیئر کردہ تصویر میں توند اور بازو کو پتلا کرکے دکھایا تھا، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے پہچان لیا اور تبصرے شروع کردئیے۔

بھارتی کپتان نے بعدازاں پوسٹ ڈیلیٹ کردی لیکن تصاویر پہلے ہی وائرل ہوچکی تھیں۔ایک صارف نے طنزیہ اور تمسخر اڑانے والے انداز میں ٹوئٹ کی کہ ہوشیار رہیں، یہ نئی تکنیک ہے جس سے بازو پتلے ہو سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں روہت شرما کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر اور بی سی سی آئی کی تصویر میں واضح فرق دیکھا جاسکتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!