رونالڈو کا کھیلوں کی دنیا سے نکل کر فلمی دنیا میں قدم رکھنے کا امکان
Webdesk
|
21 Jan 2026
لزبن: عالمی شہرت یافتہ پرتگالی اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کھیلوں کی دنیا سے نکل کر فلمی دنیا میں قدم رکھنے کی خواہش ظاہر کر دی غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو جلد ہی 1 ہزار گولز کا ہدف حاصل کرنے کے قریب ہیں، یہ سنگِ میل عبور کرکے وہ فٹبال کی تاریخ میں واحد فٹبالر بن جائیں گے جس کے پاس یہ اعزاز ہوگا۔
40 سالہ رونالڈو نے سعودی کلب کے ساتھ اپنے معاہدے میں توسیع کر لی ہے، جس کے تحت وہ 2027 تک فٹبال کھیلتے رہیں گے۔
ورلڈ کپ جیتنے والے سابق آرسنل اسٹار ایمانوئل پیٹی نے اپنے ایک انٹرویو میں عندیہ دیا کہ ممکنہ طور پر رونالڈو بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرسٹیانو رونالڈو ایک بڑے فلمی اسٹار بن سکتے ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ہم فلموں میں مزید کھلاڑی کیوں نہیں دیکھتے۔
ہم ریپرز، انفلوئنسرز اور کئی معروف شخصیات کو فلموں میں کام کرتا دیکھتے ہیں، مگر کھیلوں سے وابستہ شخصیات کم ہی نظر آتی ہیں، کیوں؟
انہوں نے کہا کہ میں رونالڈو کے لیے خوش ہوں، میرے خیال میں ان میں لوگوں کو متاثر کرنے کی صلاحیت اور ایک خاص چارم موجود ہے،رونالڈو سوشل نیٹ ورکس پر بھی سب سے زیادہ مشہور شخصیت ہیں،تصور کریں اگر وہ ہالی ووڈ کے بڑے ستاروں کے درمیان ہوں۔
پیٹی نے کہا کہ ایک دن رونالڈو آسکر بھی جیتیں گے، سچ کہوں تو ان کی زندگی پر فلم بن سکتی ہے۔ ذہنی طور پر میں نے ان سے زیادہ مضبوط انسان کبھی نہیں دیکھا۔
Comments
0 comment