رونالڈو کا کیریئر شکست کے ساتھ اختتام پذیر، پرتگال ایونٹ سے باہر

رونالڈو کا کیریئر شکست کے ساتھ اختتام پذیر، پرتگال ایونٹ سے باہر

رونالڈو میچ کے اختتام پر جذباتی نظر آئے
رونالڈو کا کیریئر شکست کے ساتھ اختتام پذیر، پرتگال ایونٹ سے باہر

ویب ڈیسک

|

7 Jul 2026

فٹبال کی دنیا پر راج کرنے والے پرتگالی فٹبالر رونالڈو اپنے آخری میچ کے بعد زارو قطار رو پڑے۔

فیفا ورلڈکپ کے اہم میچ میں اسپین نے پرتگال کو 1-0 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کیا اور اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی۔

یہ رونالڈو کا آخری میچ تھا جس کے اختتام پر اسٹیڈیم میں جذباتی ہوئے اور زار و قطار روتے رہے۔

انکے جذباتی ہونے کیوجہ آخری میچ میں ٹیم کو فتح نہ دلوانا تھا۔

رونالڈو کو اس طرح سے جذباتی دیکھ کر مداحوں نے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور تالیاں بناکر گراؤنڈ سے رخصت کیا۔

اسپین کی جانب سے واحد گول 90 منٹ میں میکائیل میرینو نے 90 ویں منٹ میں کیا اور یہی فتح کی وجہ بنا۔

اسپین نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا اور اس کے ساتھ ہی کرسٹیانو رونالڈو کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب ایک بار پھر ادھورا رہ گیا۔

کوارٹر فائنل میں سپین کا مقابلہ بیلجیئم یا امریکا سے ہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!