سعید انور خود سے منسوب جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پریشان
میرے نام سے جعلی اکاونٹ بناکرگمراہ کن بیانات جاری کیے جارہے ہیں۔
Webdesk
|
17 Apr 2024
کراچی: عالمی شہرت یافتہ ماضی کے معروف کرکٹر کپتان سعید انور خود سے منسوب جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پریشان ہوگئے۔
تبلیغ سے وابستگی اختیار کرنے والے سعید انور کا کہنا ہے کہ ان کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں اور نہ ہی کرکٹ سے کوئی تعلق ہے، سوشل میڈیا پر ان کے نام سے جعلی اکاؤنٹ گمراہ کن اور بے بنیاد ہیں۔
سعید انور کا کہنا تھا کہ میرے نام سے جعلی اکاونٹ بناکرگمراہ کن بیانات جاری کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ سعید انور کے نام سے منسوب پوسٹ میں آئی پی ایل کی وکٹوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
Comments
0 comment