سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو اسپیشل جرسی نمبر الاٹ کردیا

سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو اسپیشل جرسی نمبر الاٹ کردیا

سکسرز نے اکتوبر میں خصوصی فین زون کا آغاز کا جس کا عنوان بابرستان تھا۔
سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو اسپیشل جرسی نمبر الاٹ کردیا

Webdesk

|

11 Dec 2025

سڈنی: بگ بیش لیگ کی فرنچائز سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو اسپیشل جرسی نمبر الاٹ کردیا۔

میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کو 14 دسمبر سے 25 جنوری تک ہونے والی بگ بیش لیگ میں شرکت کے لیے منفرد جرسی نمبر الاٹ کیا ہے۔

سکسرز نے اکتوبر میں خصوصی فین زون کا آغاز کا جس کا عنوان بابرستان تھا۔

سڈنی کی ٹیم کے مایہ ناز بولر مچل اسٹارک بھی شامل ہیں، اسٹارک اور بابر دونوں ہی انٹرنیشنل کرکٹ میں نمبر 56 کی جرسی پہنتے ہیں،اب سکسرز نے بابر کو تین عدد نمبر یعنی 056 الاٹ کیا جبکہ اسٹارک اپنا معمول کا جرسی نمبر 56 ہی پہنیں گے۔

سکسرز نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بابر کی جرسی کی نقاب کشائی کی گئی ہے۔فرنچائز نے ایک خصوصی نمبر کے ساتھ کٹ پہنے ہوئے سابق پاکستانی کپتان کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

بابر اعظم 14 دسمبر کو اپنا انتہائی متوقع بی بی ایل ڈیبیو کریں گے جس میں سڈنی سکسرز کا مقابلہ پرتھ اسکارچرز سے ہوم گراؤنڈ پر ہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!