شدید تنقید کے بعد وہاب ریاض نے فکسنگ میں ملوث کھلاڑی کو ہٹا دیا

شدید تنقید کے بعد وہاب ریاض نے فکسنگ میں ملوث کھلاڑی کو ہٹا دیا

اُسے اپنے کیے کی سزا مل چکی ہے اور اب وہ ہماری ٹیم کا حصہ نہیں ہوگا، چیف سلیکٹر پی سی بی
شدید تنقید کے بعد وہاب ریاض نے فکسنگ میں ملوث کھلاڑی کو ہٹا دیا

ویب ڈٰیسک

|

2 Dec 2023

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے شدید تنقید کے بعد میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑی سلمان بٹ کو کنسٹلنٹ کے عہدے سے ہٹا دیا۔

ویاب ریاض نے اپنے بیان میں کہا کہ سلمان بٹ نے جو کیا اُس کی سزا بھگت چکا ہے، میں نے ہی اُسے ذمہ داری دی تھی اور اب یہ ذمہ داری اُس سے واپس لے رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرا فیصلہ ہے کہ مجھے کن لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔ سلمان بٹ کے نام پر بہت بات ہوئی ہے ، سلمان بٹ کو بتا دیا ہے کہ وہ ہماری ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے ،وہ کرکٹ کو سمجھتے ہیں ، لیکن وہ میری ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں چیزیں آگے چلنی چاہییں، مجھ پر کسی کا کوئی دباؤ نہیں، سلمان کو کنسلٹنٹ بنانے کا فیصلہ بھی میرا ہی تھا اور اب میں ہی انہیں ہٹا رہا ہوں۔

انہوں نے واضح کیا کہ سلمان بٹ کا نام اب واپس لے لیا گیا ہے ، ابھی وہ پی سی بی سے وابستہ نہیں ہوئے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!