شاہین آفریدی نے ٹی 20 میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
شاہین آفریدی پہلے پاکستانی بولر بن گئے ہیں
ویب ڈیسک
|
11 Dec 2024
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے عالمی ٹی ٹوئنٹی میچز میں اہم اعزاز حاصل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف ڈربن میں کھیلے گئے میچ میں شاہین آفریدی نے 100 وکٹیں مکمل کر کے اعزاز اپنے نام کیا۔
یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد شاہین آفریدی تیسرے بولر بن گئے ہیں جبکہ تین فارمیٹ میں 100، 100 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولر ہیں۔
شاہین نے ون ڈے کرکٹ میں 112 اور ٹیسٹ کرکٹ میں 116 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس سے قبل حارث رؤف اور شاداب خان بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
Comments
0 comment