شاہین شاہ آفریدی کا آسان جیت کو مشکل بنانے پر ردعمل سامنے آگیا
Webdesk
|
5 Nov 2025
فیصل آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے آسان جیت کو مشکل بنانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمارے ساتھ ہمیشہ ایسا ہی ہوتا ہے۔
گزشتہ روز پاکستان نے جنوبی افریقا کو پہلے ون ڈے میں 2 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1ـ0 کی برتری حاصل کرلی۔
تاہم آسان جیت کومشکل بنانے پرکپتان شاہین شاہ آفریدی کا ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہ اکہ ہمارے ساتھ ہمیشہ ایسا ہی ہوتا ہے، کوشش کریں گے اگلے میچوں میں یہ غلطی نہ دہرائیں۔
شاہین شاہ آفریدی نے بڑی تعداد میں فیصل آباد والوں کا اسٹیڈیم آنے پر شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کی جانب سے دیا جانے والا 264 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر 49.4 اوورز میں حاصل کرلیاتھا۔
Comments
0 comment