شاہین اور عامر نے آسٹریلوی بیٹنگ لائن اڑا کر رکھ دی، پاکستان کو جیت کا ہدف مل گیا

شاہین اور عامر نے آسٹریلوی بیٹنگ لائن اڑا کر رکھ دی، پاکستان کو جیت کا ہدف مل گیا

عامر جمال اور شاہین آفریدی کی تباہ کن بولنگ کے باعث کینگروز 262 پر ڈھیر
شاہین اور عامر نے آسٹریلوی بیٹنگ لائن اڑا کر رکھ دی، پاکستان کو جیت کا ہدف مل گیا

ویب ڈیسک

|

29 Dec 2023

آسٹریلیا نے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو جیت کیلیے 317 رنز کا ہدف دے دیا۔

میلبرن میں آسٹریلیا نے جیت کیلئے پاکستان کو317 رنزکا ہدف دیدیا، آسٹریلوی ٹیم دوسری اننگز میں 262 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔ جس کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور 25 رنز پر پہلی وکٹ بھی گر چکی ہے، عبداللہ شفیق موقع ملنے کے باوجود صرف چار رنز ہی بناسکے۔

دوسری اننگز میں مچل مارش 96 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ وکٹ کیپر بیٹر ایلکس کیری 96 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری اسکور کی۔

شاہین آفریدی اور میر حمزہ نے 4۔4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عامر جمال نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!