سخت کاکولی ٹریننگ کے باوجود پاکستان کو آئرلینڈ سے بھی شکست
Webdesk
|
10 May 2024
کاکول اکیڈمی کی سخت ترین ٹریننگ کے باوجود اب پاکستان کو آئرلینڈ نے پہلے میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔
آئرلینڈ نے پاکستان کا 183 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔
آئرلینڈ کے کپتان پال اسٹرلنگ نے ڈبلن میں کھیلے گئے میچ میںٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان ٹیم میں کپتان بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، فخر زمان، شاداب خان، اعظم خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور محمد عباس آفریدی شامل تھے۔
آئرلینڈ کی اننگز
آئرلینڈ نے پاکستان کا 183 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، اینڈی بالبرینی نے 77 رنز کی ذمہ درانہ اننگز کھیلی،اننگز میں 2 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔
اس کے علاوہ ہیری ٹیکٹر نے 36، جارج ڈاکریل نے 24 رنز اسکور کیے جبکہ ڈیلنے 10 اور کرٹس کیمفر 15 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 2، عماد، نسیم اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔
آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی میں شکست دی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی 12 اور 14 مئی کو ڈبلن میں ہی کھیلا جائے گا۔
پاکستان کی اننگز
آئرلینڈ کی دعوت پر پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔
بابراعظم نے 57 اور صائم ایوب نے 45 رنز کی اننگز کھیلی، فخر زمان 20 رنز بناکر آٹ ہوئے۔اس کے علاوہ اعظم خان اور شاداب خان صفر پر پویلین لوٹے جبکہ محمد رضوان ایک رن بنا سکے۔ افتخار احمد 37 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
آئرلینڈ کی جانب سے کریگ ینگ نے 2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔
Comments
0 comment